:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

نواز شریف نے پاک-افغان سرحد کھولنے کا حکم دے دیا

Tuesday 21 March 2017
نواز شریف نے پاک-افغان سرحد کھولنے کا حکم دے دیا

الوقت - پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان- افغانستان بارڈر فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد کھولنے کا فیصلہ نیک نیتی اور جذبہ خیرسگالی کے طور پر کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن اسباب کی بناء پر سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، امید ہے کہ ان کے تدارک کے لیے افغانستان کی حکومت اقدامات کرے گی۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر سے دہشت گردی کے تانے بانے ملتے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں مستقل امن بہت ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ  تعاون جاری رکھا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رابطے ہیں اسی لئے سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگي اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردی کے متعدد واقعات کے بعد چمن اور طورخم کے مقام پر پاک-افغان سرحد کوغیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ٹیگ :

پاکستان نواز شریف افغانستان سرحد

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے