:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

اسرائیل کے ایٹمی ذخائر پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے : ایران

Friday 17 February 2017
اسرائیل کے ایٹمی ذخائر پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے : ایران

الوقت - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ذخائر کو پوری دنیا کے امن اور استحکام کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے جوہری ذخائر میں سیکڑوں ایٹمی وار ہیڈز موجود  ہیں اور وہ مشرق وسطی اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ بے بنیاد دعوے اس حکومت کی جانب سے بارہا کئے جاتے ہیں جو کسی بھی بین الاقوامی قانون اور اصول کو قبول نہیں کرتی اور فلسطین کے مظلوم عوام اور دیگر پڑوسیوں کے خلاف غیر انسانی اقدامات اور بے پناہ جرائم سے اس حکومت کی فائل بھری ہوئی ہے جسے اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹوں میں پیش کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور نتن ياهو کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں تھی بلکہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں وہی سب گھسے پٹے بے بنیاد اور تکراری دعوؤں کو ہی پیش کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف دعوے ایسی حالت میں بارہا کئے گئے ہیں کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی مختلف رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ٹیگ :

ایران وزارت خارجہ قاسمی صیہونی حکومت ایٹمی ذخائر ایٹمی وار ہیڈز

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے