:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

Day Week Month

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

رضاکار فورس کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم

Thursday 16 February 2017
رضاکار فورس کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم

الوقت - عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں الحشد الشعبی یا عراقی رضاکار فورس کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حیدر العبادی نے بدھ کے روز عراقی فوج کے کمانڈروں سے ملاقات میں کہا کہ ملک کی فوج کے ساتھ عراقی رضاکار فورس نے جو قربانی دی ہے اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی علاقوں بالخصوص موصل کو داعش سے آزاد کرانے میں رضاکار فورسز کا بہت ہی اہم کردار رہا ہے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی کو بدنام کرنے اور اس کو کمزور کرنے کی اجازت کبھی بھی نہیں دی جائے گی۔  حیدر العبادی نے کہا کہ ہم کامیابی سے جتنے بھی قریب ہو رہے ہیں، اختلافات کی باتیں اور متنازع بیانات اتنے ہی سامنے  آ رہے ہیں تاہم عراقیوں نے یہ ثابت کر دیا کہ تمام عراقی داعش کے خلاف جنگ میں ایک ہی صف میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ فتنے اور فساد کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو ہمارے درمیان نہیں ہونا چاہئے۔ عراق کے وزیر ا‏عظم نے کہا کہ عراقی رضاکار فورس یا الحشد الشعبی نے ملک کی خدمات میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے 20 نومبر 2016 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس کی بنیاد پر عراقی رضاکار فورس اب عراقی فوج کا ایک حصہ تصور کی جائے گی۔ دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے کچھ ممالک نے عراقی پارلیمنٹ کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ٹیگ :

عراق وزیر اعظم الحشد الشعبی رضاکار فورس بدنام

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

ایران، 45 ويں بين الاقوامی فری اسٹائل ورلڈ كپ كشتی کا چیمپئن

ایران، 45 ويں بين الاقوامی فری اسٹائل ورلڈ كپ كشتی کا چیمپئن