:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

Day Week Month

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

امریکا کا اعتراف، شام میں یورینیم سے بنے بموں کا استعمال

Thursday 16 February 2017
امریکا کا اعتراف، شام میں یورینیم سے بنے بموں کا استعمال

الوقت - امریکی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مشرقی شام میں ہلکے یورینیم پر مشتمل بم گرائے ہیں۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان کے ترجمان کرنل جاش ٹیكٹس نے منگل کی رات کہا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ امریکا نے یورینیم پر مشتمل بموں کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے آر ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکہ نے مشرقی شام پر بمباری میں 5265 ہلکے یورینیم پر مشتمل بموں کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بموں کو دو الگ الگ آپریشن میں استعمال کیا گیا۔ پہلا آپریشن 16 نومبر 2015 کو کیا گیا جس میں A-10  قسم کے چار جنگی طیاروں نے 33  ملی میٹر کے 1490 بموں اور متعدد ميزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ ان کے مطابق اس آپریشن میں دہشت گرد گروہ داعش کے 46 ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا جو خام تیل کی اسمگلنگ کر رہے تھے۔

 کرنل جاش ٹیكٹس نے بتایا کہ دوسرا آپریشن اسی مہینے کی 22 تاریخ کو کیا گیا اور A-10  قسم کے چار جنگی طیاروں کے ذریعے 33 ملی میٹر کے 3775 بموں، متعدد دھماکہ خیز ہتھیاروں اور ميزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران داعش کے 293 ٹرکوں کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بم آتشی مواد پر مشتمل تھے اور ان میں دھماکے کی بے پناہ توانائی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹرکوں کو تباہ کیا جا سکے۔ 2003 میں عراق پر حملے کے بعد سے امریکا نے پہلی بار ہلکے یورینیم پر مشتمل ہتھیاروں کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔

ٹیگ :

امریکی وزارت دفاع اعتراف یورینیم بم شام

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

ایران، 45 ويں بين الاقوامی فری اسٹائل ورلڈ كپ كشتی کا چیمپئن

ایران، 45 ويں بين الاقوامی فری اسٹائل ورلڈ كپ كشتی کا چیمپئن