:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

اسرائیلی فوجیوں نے 8 سالہ بچے کو گرفتار کر لیا

Sunday 26 March 2017
اسرائیلی فوجیوں نے 8 سالہ بچے کو گرفتار کر لیا

الوقت - اسرائیلی فوجیوں نے اپنے کھلونے کے پیچھے دوڑنے والے ایک 8 سالہ فلسطینی بچے کو مغربی کنارے میں پکڑ کر اس سے طرح طرح کے سوالات کئے۔

اسرائیل کے ایک انسانی حقوق کے گروپ بیت سلم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں صیہونی فوجیوں کو سفیان ابو حیتا نامی ایک آٹھ سالہ فلسطینی بچے کو پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے بچے کو الخليل شہر میں اس کے گھر کے پاس سے پکڑا اور اس سے فوجیوں پر پتھراؤ کرنے  والے ایک مشتبہ کے بارے میں سوال پوچھنے لگے۔ سات فوجیوں نے بچے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد کچھ لوگوں نے اسے فوجیوں سے چھڑانے کی کوشش کی۔

سفیان کی ماں نے بیت سلم کو بتایا کہ میں نے اسرائیلی فوجیوں سے کہا کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا جس کے بعد میں نے رونا شروع کر دیا اور فوجیوں کے پیچھے دوڑنے لگی، یہاں تک کہ وہ میرے بیٹے کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے بچے سے فوجیوں پر پتھراؤ کرنے والے مشتبہ کے بارے میں سوال پوچھے ہیں جبکہ ویڈیو میں سنائی دے رہا ہے کہ بچہ عربی زبان میں کہہ رہا ہے، کون سا آدمی؟ میں نہیں جانتا وہ کون ہے؟

صیہونی فوجیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریبا 285 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔ اسی طرح انسانی حقوق کے اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 300 بچوں سمیت 7000  سے زائد فلسطینی صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند ہیں۔ قیدیوں سے متعلق فلسطینی کی کمیٹی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی جیل میں بند تقریبا تمام بچوں کو ایذائیں دیتے ہیں، ان کو مارتے پیٹتے ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں۔

ٹیگ :

فلسطین بچہ گرفتار حراست انسانی حقوق

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے