:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں 2 ہلاک

Sunday 19 March 2017
افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں 2 ہلاک

الوقت - افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں امریکی ڈرون کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، یہ ڈرون حملہ پاکستان- افغانستان سرحد کے قریب صوبہ پکتیکا کے ناڑ علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ یہ علاقہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے قریب واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے دو کمانڈر ہلاک ہوگئے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کے دو مقامی کمانڈر ہارون شوخیل وزیر اور عظمت محسود ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دونوں کمانڈر ٹی ٹی پی کے اختر محمود گروپ سے وابستہ تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ ڈرون حملہ 17 مارچ بروز جمعہ شام چار بجے کے قریب کیا گیا۔ مارے گئے دونوں کمانڈر کی نماز جنازہ پاک – افغان سرحد کے قریب لامان علاقے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

 اس سے پہلے 2 فروری کو بھی امریکی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس میں طالبان کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ افغان صوبے خوست کے علاقے علی شیر میں ہوا تھا جہاں امریکی درون نے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کئے تھے۔ حملے میں حملے میں افغان طالبان کمانڈر ملا اختر رسول سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان میں امریکی ڈرون مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔ امریکا کا دعوی ہے کہ ان حملوں میں طالبان اور القاعدہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری ہوتے ہیں۔

ٹیگ :

افغانستان صوبہ پکتیکا ڈرون حملہ امریکا پاکستان تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے