:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

امریکی فیڈرل عدالت نے ٹرمپ کے حکم کو چیلنج کر دیا

Saturday 11 March 2017
امریکی فیڈرل عدالت نے ٹرمپ کے حکم کو چیلنج کر دیا

الوقت - امریکا کی ہونولولو کی فیڈرل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے انتظامی حکم کو چیلنج کر دیا ہے۔

ہوائی ریاست امریکا کے نئے صدر کے انتظامی حکم کو عدالت میں چیلنج کرنے والی پہلی امریکی ریاست کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس ریاست نے اسے پہلے بھی صدارتی حکم کو چیلنج کیا تھا۔

ہوائی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیوں سے متعلق نئے آرڈر سے ریاست کی مسلم آبادی، سیاحت اور غیر ملکی طلبا کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا ترمیم شدہ انتظامی حکم جاری کیا تھا جو 16 مارچ سے نافذ ہوگا۔ اس نئے صدارتی حکم میں عراق کے شہریوں پر امریکہ سفر پر عائد پابندیوں کو ختم کر لیا گیا تھا۔ اسی طرح اس انتظامی حکم نامے میں امریکہ کے مستقل رہائشی یعنی گرین کارڈ  رکھنے والوں اور پہلے سے قانونی ویزہ رکھنے والے اس پابندی میں شامل نہیں ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا  تھا کہ نئے انتظامی حکم کے مطابق شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر 90 دن کی پابندی برقرار رہے گی۔

ٹیگ :

امریکا ٹرمپ سفری پابندی چیلنج ہوائی عدالت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے