:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

مالدیپ اپنا ایک جزیرہ سعودی عرب کو فروخت کرنے والا ہے، وہابیت کے پرچار کی سازش

Friday 3 March 2017
مالدیپ اپنا ایک جزیرہ سعودی عرب کو فروخت کرنے والا ہے، وہابیت کے پرچار کی سازش

الوقت - مالدیپ اپنا ایک جزیرہ سعودی عرب کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 مالدیپ بحیرہ ہند کے ساحل واقع ہے  لہذا اس فیصلے سے ہندوستان کے سامنے سیکورٹی سے متعلق متعدد چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔ مالدیپ کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد یہاں وہابی نظریات میں توسیع ہوگی اور ملک کے اسکول مدرسوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ نے مالدیپ کی اپوزیشن مالديوين ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ایم ڈی پی نے کہا ہے کہ ملک کے 26 جزائر میں سے ایک پھاپھو کو سعودی عرب کو فروخت کرنے کا فیصلہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پارٹی کا خیال ہے کہ اس سے ملک میں وہابی افکار کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ شام میں داعش کی صف میں شامل دہشت گردوں میں مالدیپ کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جلد ہی مالدیپ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ایم ڈی پی کے ممبر اور سابق وزیر خارجہ احمد نسیم نے کہا کہ حکومت نے یہ جاننا بھی ضروری نہیں سمجھا کہ لوگ اس فیصلے پر کیا سوچتے ہیں۔

ایم ڈی پی کے مطابق سعودی عرب مالدیپ میں 300 طلبہ کو وظیفہ فراہم کرتا ہے۔ یہاں کی 70 فیصد آبادی وہابی نظریات کی حامل ہے۔  صدر عبداللہ یامین سعودی عرب سے وہابی علماء کو تدریس کے لئے لانا چاہتے ہیں۔

مالدیپ ہندوستان ایک ایسا پڑوسی ملک ہے جہاں نریندر مودی وزیر اعظم بننے کے بعد جانے سے پرہیز کرتے رہے ہیں۔ مالدیپ میں پہلے زمین فروخت کرنے پر موت کی سزا دی جاتی تھی۔ زمین فروخت کرنے کو ملک سے غداری تصور کیا جاتا تھا ۔ واضح رہے کہ مالدیپ کی حکومت نے 2015 میں آئین میں ترمیم کی جس کے بعد غیر ملکی وہاں زمین خرید سکتے ہیں۔

ٹیگ :

سعودی عرب جزیرہ مالدیپ عبد اللہ یامین

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے