:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

ایران، اسرائیل اور عرب ممالک کا مشترکہ دشمن ہے : ایگڈور لیبرمین

Wednesday 1 March 2017
ایران، اسرائیل اور عرب ممالک کا مشترکہ دشمن ہے : ایگڈور لیبرمین

الوقت - صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے جرمنی کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو اسرائیل اور عرب ممالک کا مشترکہ دشمن قرار دیا اور نیٹو کی طرح ایران کے حلاف عرب ممالک کے ایک فوجی اتحاد کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

ایگڈور لیبرمین نے جرمنی اخبار ڈی ولٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے حلاف مشرق وسطی  میں اعتدال پسند فوجیوں پر مبنی ایک اتحاد تشکیل دیں اور امریکا میں بھی اس طرح کے اتحاد کی تشکیل پر بحث ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جیسے اعتدال پسند سنی ممالک کے لئے واضح ہو گیا ہے کہ ان کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل، صیہونیزم یا یہودی نہیں ہیں بلکہ ایران ہے۔ لیبرمین نے خلیج فارس کے دوسرے ممالک کو بھی اعتدال پسند سنی ممالک قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ ہمارے اس منصوبے میں شامل لوگ مسلمان، یہودی یا عیسائی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اعتدال پسند عرب ممالک کو اپنی زندگی جاری رکھنے کے لئے اسرائیل کی ضرورت ہے۔  

لیبر مین نے علاقے میں ایران مخالف حقیقی اتحاد کی تشکیل کو ضروری قرار دیا اور نیٹو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  اس اتحاد میں شامل ممالک ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ان کی حمایت کی جائے گی۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اسرائیل کو طاقتور قرار دیا جو اپنی حفاظت کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل توانا ہے اور اسی طرح اپنے عرب اتحادیوں کی حمایت کر سکتا ہے۔ لیبرمین نے اسی طرح ایران کے ایٹمی معاہدے میں شامل چھ ممالک بالجملہ جرمنی کی مذمت کی۔

ٹیگ :

ایران اسرائیل عرب ممالک مشترکہ دشمن

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے