:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

ایران نے ای سی او کی اہمیت پر تاکید کی، افغانستان کے سفیر ہوں گے شریک

Tuesday 28 February 2017
ایران نے ای سی او کی اہمیت پر تاکید کی، افغانستان کے سفیر ہوں گے شریک

الوقت - ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او(  کو علاقائی تعاون میں توسیع کے لئے بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔

ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، کرغزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان اور جمہوریہ آذربائیجان ای سی او کے رکن ممالک ہیں۔

منگل کو اسلام آباد میں ای سی او کے وزرائے خارجہ کی 22 ویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک، باہمی تعاون سے علاقے میں پیشرفت کر سکتے ہیں اور علاقے کی اقتصادی ترقی کو متحرک کر سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ای سی او کو چاہئے سائنس کے شعبے میں اہداف کے حصول کے لئے تمام رکن ممالک کے کردار کا تعین کرے تاکہ تمام اراکین اپنی ذمہ داریوں کی شناخت کر سکیں اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی 22 ویں کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

ادھر افغانستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں اعلی سطح کے نمائندہ بھیجنے سے انکار کردیا۔ افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں نہ تو افغان صدر اشرف غنی شرکت کریں گے اور نہ ہی چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ شریک ہوں گے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی اعلی سطح کی نمائندگی کے بجائے پاکستان میں تعینات افغان سفیر اور صدر کے خصوصی ایلچی ڈاکٹر عمر زاخیلوال ای سی او میں شرکت کریں گے جبکہ افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی بھی ای سی او کی وزراء کونسل کے 10  رکنی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ٹیگ :

ای سی او اقتصادی تعاون تنظیم ایران پاکستان افغانستان

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے