:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

امریکا کے نقش قدم پر سعودی عرب، شام میں فوج بھیجنے کو تیار

Wednesday 22 February 2017
امریکا کے نقش قدم پر سعودی عرب، شام میں فوج بھیجنے کو تیار

الوقت - سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعاون کے لئے ان کا ملک شام میں بری فوج بھیجنے کو آمادہ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے منگل کو جرمنی کے ایک اخبار سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے دیگر ساحلی ملک شام میں بری فوج بھیجنے پر تیار ہیں۔

الجبیر نے کہا کہ سعودی فوجی، شام میں امریکی فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے چنگل سے شام کے علاقوں کو آزاد کرانے کی مہم کے پیچھے بنیادی خواہش یہ ہے کہ شام کے آزاد ہونے والے علاقوں کو شام کے مخالفین کے حوالے کیا جائے اور ایران، حزب اللہ اور شامی حکومت کے ان علاقوں پر قبضے کو روکا جائے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے شام میں تباہی کا ذمہ دار بشار اسد کو قرار دا اور ایک بار پھر تاکید کی کہ بشار اسد کو اقتدار سے ہٹنا چاہئے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ جمعرات سے شروع  ہونے والے  جنیوا امن مذاکرات کا یہ مقصد ہونا چاہئے کہ ہم شام کے لئے بشار اسد کے بغیر ایک عبوری سیاسی مرحلے کا انتظام کریں اور اگر یہ عبوری مرحلے نہیں ہوگا تو ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ شام کی جنگ کس طرح سے ختم ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ ہمیں بشار اسد کی حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہئے اور یہی واحد حل ہے۔
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے وزیر دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر شام کے تناظر میں حکمت عملی تیار کریں اور شام میں بری فوج بھیجنے سمیت مختلف آپشن کا جائزہ لیں۔

ٹیگ :

سعودی عرب وزیر خارجہ عادل الجبیر شام فوج بری فوج زمینی فوج بشار اسد ٹرمپ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے