:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

ایران، دشمنوں پر ہوگا خودکش ڈرونز سے حملہ

Sunday 19 February 2017
ایران، دشمنوں پر ہوگا خودکش ڈرونز سے حملہ

الوقت - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ جلد ہی اس فورس کو خودکش ڈرونز سے لیس کر دیا جائے گا۔

محمد پاكپور نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج آئی آر جی سی کی بری فوج کے تمام آپریشن ڈرون انجام دے رہے ہیں جن میں دشمن کی شناخت، اس کے خلاف کارروائی اور خود کش حملہ شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ملک کے شمال مغربی علاقوں میں امن و سلامتی کے خلاف متعدد کاروائیاں ہوئیں کیونکہ ان علاقوں میں ہمارے پاس کافی چوکیاں نہیں تھیں اور انقلاب مخالف عناصر اس سے سوء استفادہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوب مشرقی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کی کاروائیاں ملک کے اندر 200- 300 کلو میٹر تک پہنچ گئی تھیں لیکن اس کے بعد آئی آر جی سی نے مورچہ سنبھال لیا۔

آئی آر جی سی کی بری فوج کے کمانڈر نے بتایا کہ اس وقت ہمارے سارے ہی آپریشن ڈرون طیاروں کے ذریعے ہو رہے ہیں جن میں دشمن کے ٹھکانوں کی شناخت، انہیں تباہ کرنے کی کارروائی یا پھر خود کش کارروائی شامل ہے۔ محمد پاكپور نے بتایا کہ 20 فروری سے آئی آر جی سی کی بری فوج کی فوجی مشقیں شروع ہو رہی ہیں جس کا نام پيامبرے اعظم -11 ہوگا۔

 یہ فوجی مشقیں ملک کے مشرق اور شمال مشرقی علاقوں میں منعقد ہوں گی اور اس میں ان انتہائی جدید اور سٹیک نشانہ لگانے والے راكیٹس کا تجربہ کیا جائے گا جو حال ہی میں آئی آر جی سی کے ہتھیاروں میں شامل ہوئے ہیں۔ پاكپور کے مطابق فوجی مشقوں کا ایک اور حصہ ڈرونز اور توپخانے کے تجربات پر مشتمل ہوگا۔

ٹیگ :

ایران سپاہ آئی آر جی سی فوج کمانڈر خودکش ڈرون

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے