:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

سعودی عرب کو لائٹر سے دھمکی دینے کا راز سامنے آیا

Sunday 12 February 2017
سعودی عرب کو لائٹر سے دھمکی دینے کا راز سامنے آیا

الوقت - یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے  یوم شہید کی مناسبت پر اپنی تقریر کے دوران سعودی عرب کو لائٹر سے دھمکی دی۔

سوشل میڈیا پر سعودی عوام  نے ان کے اس قدم کا، جس سے انہوں نے سعودی فوجیوں اور ایجنٹوں کو دھمکی دی تھی، مذاق اڑاتے ہوئے لائٹر دکھانے کو یمن کے لوگوں کے ديواليا ہونے کی علامت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یمن والوں کے پاس باقی بچا آخری اسٹرٹیجک ہتھیار لائٹر ہے لیکن اس قسم کے طنز، عبد الملک الحوثی کی تقریر کے خطرناک پہلو پر پردہ نہیں ڈال سکے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی فورسز نے "بركان" میزائل میں جو تبدیلیاں کی ہیں ان سے اس میزائل کی طاقت ریاض سے بھی آگے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے اسی طرح ہتھیار لے جانے کے قابل ڈرون کی تیاری کی بھی اطلاع دی اور وعدہ کیا کہ سعودی عرب کے ہوائی حملوں سے مقابلے کے میدان میں بھی سب کو حیران کر دیا جائے گا۔

 اب سوال یہ ہے کہ تحریک انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اپنی تقریر کے دوران لائٹر کیوں دکھایا تھا اور وہ کس طرح اس لائٹر سے سعودی عرب کو دھمکی دینا چاہتے تھے؟

انصار اللہ کے ایک قریبی ذریعے نے رای الیوم اخبار کی ویب سائٹ کو اس کا راز بتایا اور کہا کہ یہ روشنی ایک علامتی اشارہ ہے۔ انصار اللہ کے لیڈر یہ لائٹر دیکھا کر یمن پر حملہ کرنے والوں کو ذہنی چوٹ پہنچا رہے تھے۔ وہ کروڑوں ڈالر خرچ کرتے ہیں اور ٹینک اور بكتربند گاڑیاں خریدتے ہیں لیکن انصار اللہ کے جنگجو صرف اپنی ہمت کے بل پر ان ٹینکوں اور بكتربند گاڑیوں پر قبضہ کر لیتے ہیں اور ایک عام سے ذریعے یعنی لائٹر سے انہیں آگ لگا دیتے ہیں۔

انصار اللہ کے جنگجو سرحد پر ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے لئے کسی بم یا راکٹ کا استعمال نہیں کرتے بلکہ جان بوجھ کر لائٹر سے انہیں آگ لگاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سید عبد الملک الحوثی نے لائٹر دکھا کر سعودی عرب کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم انتہائی سادہ سی چيز سے بھی تمہارے فوجیوں کو، جنہیں مسلح کرنے کے لئے تم نے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں، شکست دے سکتے ہیں۔

ٹیگ :

سعودی عرب یمن لائٹر دھمکی عوام حملے جارحیت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے