:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

امریکا میں ناروے کے سابق وزیر اعظم حراست میں، ایران کے سفر کا الزام

Saturday 4 February 2017
امریکا میں ناروے کے سابق وزیر اعظم حراست میں، ایران کے سفر کا الزام

الوقت - ناروے کے سابق وزیر اعظم کو امریکا میں داخل ہونے کے بعد صرف اس لئے حراست میں لے لیا گیا کیونکہ انہوں نے کبھی ایران کا سفر کیا تھا۔

کیل مینگے بونڈوک 1997 سے 2000 اور پھر 2001 سے 2005 تک ناروے کے وزیر اعظم رہے ہیں۔

منگل کو وہ یورپ سے امریکا کے واشنگٹن ڈلاس ائرپورٹ پر پہنچے لیکن چونکہ ان کے پاسپورٹ پر ایران میں داخلے کی مہر لگی تھی اس لئے ہوائی اڈے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

بونڈوک نے بدھ کی رات اے بی سی- 7 ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں تقریبا ایک گھنٹے تک ڈلاس ائرپورٹ پر روکے رکھا گیا وہ بھی صرف اس لئے کہ انہوں نے 2014 میں ایران کا سفر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاسپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ امریکا کے دوست ملک ناروے کے سابق وزیر اعظم ہیں۔
انہوں نے کہا: "میں امریکی حکام کی تشویش کو درک کرتا ہوں لیکن انہیں بھی سمجھنا چاہئے کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں۔"

ناروے کے سابق وزیر اعظم نے بتایا  کہ جب انہیں پتہ چل گیا کہ میرے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہے اور میں ناروے کا وزیر اعظم رہ چکا ہوں تو انہیں پوچھ تاچھ روک دینی چاہیے تھی، انہیں یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ میں امریکا کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہوں اور مجھے فورا جانے کی اجازت دینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ مجھے مزید تحقیقات کے لئے ایک دوسرے کمرے میں لے گئے اور چالیس منٹ تک انتظار کرنے کے بعد بیس منٹ تک ایران کے سفر کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ "
امریکا میں پہلے بھی دیگر ممالک کے سیاستدانوں اور مشہور فنکاروں کو نہایت ذلت آمیز صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہندوستان کے سابق وزیر دفاع کو برہنہ کرکے تلاشی لی گئی تھی۔

جارج فرنانڈیز کی واشنگٹن ڈلاس ائرپورٹ پر دو بار برہنہ تلاشی تلاشی لی گئی تھی۔ یہ واقعات 2002 اور 2003 میں رونما ہوئے تھے۔

انہوں نے اس واقعہ کا ذکر امریکہ کے اس وقت کے نائب وزیر خارجہ اسٹروب ٹالبوٹ سے کیا تھا۔
ٹالبوٹ نے اس واقعہ کا ذکر اپنی کتاب 'انگیجنگ انڈیا-ڈپلومیسی، ڈیموکریسی اینڈ دی بانب' میں کیا تھا۔

ٹیگ :

ایران امریکا ناروے وزیر اعظم کیل مینگے بونڈوک جارج فرنانڈیز

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے