:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

کن مسلم ممالک کے شہریوں کے داخلے پرپابندی عائد کر سکتا ہے امریکا؟

Friday 27 January 2017
کن مسلم ممالک کے شہریوں کے داخلے پرپابندی عائد کر سکتا ہے امریکا؟

الوقت - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کے حکم پر دستخط کرنے کا اشارہ کیا ہے۔ یہ ممالک یمن، صومالیہ، عراق، ایران، شام، سوڈان، لیبیا ہیں۔

امریکی میڈیا میں لیک ہوئے صدر کے ایگزیکٹو آرڈر سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔ ٹرمپ نے بدھ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ مسلمانوں پر پابندی نہیں ہے، یہ وہ ممالک ہیں جو دہشت گردی کا شکار ہیں اور ان ممالک سے آئے لوگ مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ تقریبا 20 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دے کر یورپی ممالک نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور وہاں جو ہو رہا ہے وہ تباہ کن ہے۔

خبروں کے مطابق، شام سے پناہ گزینوں کے آنے پر مکمل پابندی لگ سکتی ہے جبکہ دیگر چھ ممالک کے شہریوں پر 30 سے ​​120 دنوں کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ امریکہ میں پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی سالانہ تعداد بھی نصف کی جا سکتی ہے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے 2017 میں ایک لاکھ پناہ گزینوں کے داخلے کی اجازت دی تھی تاہم اب یہ تعداد 50 ہزار سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ مشتبہ دہشت گردوں اور پناہ گزینوں کے درمیان فرق کرنے کے ویزا انٹرویو پروگرام کو بھی غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر سکتی ہے تاہم سفارتی پاسپورٹ، نیٹو کے ویزا یا سی -2 نوعیت کے ویزا رکھنے والوں کو اس کی رعایت ہوگی۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے شام اور اس کے سرحدی ملکوں میں سیف زون بنانے کی تیاری کی ہے جہاں پناہ گزین پناہ لے سکتے ہیں۔ اسے پناہ گزین مخالف ہونے کی تنقید سے بچنے کا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مسلم مخالف اقدامات کرکے داعش کا حربہ بن رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس سے داعش کو لوگوں کو اشتعال دلانے کا ہتھیار ملے گا۔ امریکا کے انسداد دہشت گردی مرکز کے سابق ڈائریکٹر مائکل اولسن نے کہا کہ پناہ گزینوں کو روکنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ۔ افغانستان اور عراق میں سابق امریکی سفیر ریان کروکر نے کہا کہ یہ فیصلہ بیرون ملک امریکیوں کے لئے خطرہ پیدا کر دے گا۔

ٹیگ :

امریکا ٹرمپ ایران عراق شام مہاجر

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے