:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

عراق، موصل سے داعشی ننگے پاؤں بھاگنے پر مجبور

Saturday 21 January 2017
عراق، موصل سے داعشی ننگے پاؤں بھاگنے پر مجبور

الوقت - شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے مقامی ذرائع نے موصل شہر میں داعش کے مقامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے درمیان شدید اختلافات اور موصل کے مشرقی حصے سے داعش کے سرغنو کے ننگے پاؤں فرار ہونے کی اطلاع دی ہے۔

تسنيم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ نینوا کے ایک مقامی ذرائع نے سومريہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادی، مشرقی موصل میں گروہ کو خراب صورت حال سے بچانے کے لئے مداخلت پر مجبور ہو گیا ہے کیونکہ موصل کا مشرقی حصہ داعش کے کنٹرول سے مکمل طور پر نکل گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی تناظر میں بغدادی نے حکم دیا ہے کہ داعش کے عناصر کا مشرقی موصل سے انخلاء اور کشتیوں کے ذریعے دریائے دجلہ عبور کرکے موصل کی داہنی پٹی پر پہنچنا، داعش کے عرب اور غیر ملکی عناصر کی ترجیح ہونی چاہئے۔

صوبہ نینوا کے اس ذریعے نے بتایا کہ اس حکم کے بعد داعش کے مقامی کمانڈر اور جنگجو آگ ببولا ہوگئے اور انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی موصل سے داعش کے دہشت گردوں کے فرار ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں کافی بد امنی اور افراتفری پھیل گئی ہے، اس طرح سے کہ داعش کے کچھ عناصر کو چپل یا جوتے تک پہننے کا موقع نہیں ملا اور وہ ننگے پاؤں ہی  دریائے دجلہ کے ساحل پر پہنچ گئے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل شہر کے مشرقی حصے پر سے داعش کا کنٹرول مکمل طور ختم ہو گیا ہے اور عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کو بھگانے کے بعد موصل شہر کی بائیں پٹی پر فوج کنٹرول ہو گیا ہے۔

صوبہ نینوا کے ایک مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ داعش کے جنگجو گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر موصل سٹي کی دائیں پٹی پر بغدادی کی موجودگی کی تشہیر اور تبلیغ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کو موصل شہر کی بائیں پٹی پر اپنے جنگجوؤں کے حوصلے پست ہونے سے کافی تشویش ہے خاص طور مشرقی موصل سے فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد داعش کے سیکڑوں کمانڈر اس علاقے میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

اس مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں کھل کر اس بات کا اعلان کرنا کہ بغدادی شہر میں موجود ہے، صرف ایک پروپیگنڈہ ہے کیونکہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر وہ اس وقت موصل سے باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروپیگینڈے کا مقصد، داعش کے دہشت گردوں کے پست حوصلوں کو دوبارہ بلند کرنا ہے کیونکہ وہ ہر محاذ پر فوج اور رضا فورسز سے بری طرح شکست کھا چکے ہیں۔

ٹیگ :

شمالی عراق صوبہ نینوا داعش بغدادی فوج ابوبکر

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے