:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

مالٹا، ہائی جیکرز گرفتار، تمام مسافر محفوظ

Saturday 24 December 2016
مالٹا، ہائی جیکرز گرفتار، تمام مسافر محفوظ

الوقت - مالٹا میں طیارہ ہائی جیک کرنے والے تمام اغوا کاروں نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔

 اس کے ساتھ ہی تمام 118 مسافر محفوظ آزاد کرا لیئے گئے۔ یہ اطلاع مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکت نے ٹوئیٹر پر ٹویٹ کے ذریعے دی۔ اس سے پہلے ٹائمز آف مالٹا کی خبر کے مطابق، ہوائی جہاز ہائی جیک کرنے والے اغواکاروں نے خود کو قذافی کا حامی قرار دیا تھا۔ ہائی جیکرزسے ایک کے پاس ہینڈ گرینیڈ ہونے کی خبر تھی۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو خوفزدہ کرکے انہوں نے طیارے کو ہائی جیک کیا تھا۔

مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکت نے ليبيا کے وزیر اعظم  سے بھی گفتگو کی تھی۔ مالٹا کی سیکورٹی ایجنسیوں کے مقامی افسروں نے اغوا کاروں سے گفتگو کرکے طیارے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو آزاد کرایا ۔ اغوا کاروں سے بات چیت کے بعد سیکورٹی ایجنسی کے حکام کو مسافروں کو چھڑانے میں کامیابی ملی۔ مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکت کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق مجموعی طور پر 118 مسافروں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ مالٹا کے وزیر اعظم ٹوئیٹر کے ذریعے طیارے کے ہائی جیک سے متعلق تمام اطلاع دے رہے تھے۔

طیارہ جنوب مغربی لیبیا میں سبہا سے طرابلس جا رہا تھا۔ اس فاصلے کو پورا کرنے میں تقریبا دو گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ مالٹا میں زبردستی طیارہ لینڈ کرایا گیا کیونکہ اغوا کاروں نے اس کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

اغوا کاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات مان لئے جائیں تو وہ 111 مسافروں کو چھوڑ دیں گے تاہم ان کے مطالبات کیا تھے، ابھی تک پتہ نہیں چل سکے ہیں۔

ہوائی جہاز کے ہائی جیک ہونے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورس ایئر پورٹ پہنچ گئی تھی۔ سکیورٹی نے طیارے کو چاروں طرف سے اپنے محاصرے میں لے لیا تھا۔

مالٹا بین الاقوامی ایئر پورٹ پر دوسری پروازوں کو یا تو منسوخ کر دیا گیا تھا یا پھر ڈايورٹ کر دیا گیا تھا۔

ٹیگ :

مالٹا طیارہ ہائی جیک لیبیا اغواکار

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے