:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

حلب میں چار سال بعد منایا جائے گا کرسمس کا جشن

Thursday 22 December 2016
حلب میں چار سال بعد منایا جائے گا کرسمس کا جشن

الوقت - شام کے حلب شہر کے عوام  کے چہروں پر آج کل خوشیاں صاف نظر آ رہی ہیں، کیونکہ وہ چار سال بعد کرسمس کا جشن منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

روس کے "آر ٹی" ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کا حلب شہر اب شامی فوج کے کنٹرول میں ہے، عیسائی برادری نے 2012 کے بعد پہلی بار شہر کے العزیزیہ اسکوائر پر کرسمس ٹری سجایا اور کرسمس کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

شام سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ العزیزیہ اسکوائر کے آس پاس واقع تمام گھروں میں شام کا قومی پرچم لہرا رہا ہے۔ یہاں سیکڑوں کی تعداد میں شامی عیسائی رہتے ہیں، وہ لوگ کرسمس کے ساتھ حلب شہر میں امن کی بحالی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ شام کا سب سے بڑا شہر حلب جو اس ملک کا تجارتی مرکز بھی ہے، 2012 سے دو حصوں میں تقسیم ہوا گيا تھا، اس شہر کے مغربی علاقوں پر شام کی حکومت کا کنٹرول تھا جبکہ مشرقی علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں تھے۔
 در ایں اثن حلب کے العزیزیہ اسکوائر سے کچھ ہی فاصلے پر ایک بم دھماکے کی بھی اطلاع ہے تاہم اس بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ شام کے حلب شہر میں کرسمس کا جشن ایسی حالت میں منانے کی تیاری کی جا رہی کہ شہر کے مشرقی علاقے سے دہشت گردوں کے انخلاء کا عمل تقریبا مکمل ہوگیا ہے۔

حلب شہر کی سٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک اس شہر کے 1040 لوگ، جو مسلح مخالفین کے محاصرے  میں تھے، محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

ٹیگ :

شام عوام حلب کرسمس

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے