:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

مہاجرین کی کشتی غرقاب ، دسیوں ہلاک

Friday 4 November 2016
مہاجرین کی کشتی غرقاب ، دسیوں ہلاک

الوقت - اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں جس کی وجہ سے 110 سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

اقوام  متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ریفیوجی ایجنسی کی ترجمان کارلوٹا سامی کا کہنا تھا کہ لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونے والی کشتی میں140  مہاجرین سوار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کشتی سفر کے آغاز میں ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کشتی پر سوار 29 افراد کو بچا لیا گیا۔

یو این ریفیوجی ایجنسی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی کشتی لیبیا کے ساحل سے 20 ناٹیکل میل پر سمندری لہروں کا شکار ہوئی اور بچ جانے والوں کو ریسکیو کرلیا گیا تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے علاوہ اب تک ریسکیو اہلکار 12 لاشوں کو سمندر سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اٹلی کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے زندہ بچے افراد کو ایک جزیرے پر منتقل کر دیا ہے۔  دوسری جانب اقوام متحدہ کو دو خواتین نے بتایا کہ وہ ایک ایسی کشتی کے حادثے میں بچ گئیں ہیں جس پر 125 افراد سوار تھے۔ اقوام متحدہ کی ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ناقص کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور صرف وہ دونوں ہی بچ نکلنے میں کامیاب رہیں تاہم کوسٹ گارڈ نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹیگ :

اقوام متحدہ ساحل قریب مہاجرین کشتیاں

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے