:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

کشمیر کے حالات پر ہندوستان میں اعلی سطحی اجلاس

Tuesday 20 September 2016
کشمیر کے حالات پر ہندوستان میں اعلی سطحی اجلاس

الوقت - ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے تحقیقاتی ایجنسیوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اڑی سیکٹر کے فوجی کیمپ پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے سلسلے میں ٹھوس ثبوت جمع کریں اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستان کو سفارتی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نئی دہلی میں نریندر مودی نے اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں ہندوستا بری فوج کے سربراہ اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی لیکن اڑی حملے کے بارے میں کسی بھی جلد بازی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی خواہش یہ ہے کہ اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سمیت تمام بین الاقوامی فورم پر پیش کرے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں وزیر اعظم کو حملہ آورون کی جانب سے استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بريفگ دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ ہتھیار صرف ملٹری اسٹیبلشمینٹ سے ہی مل سکتے ہیں۔

رپورٹوں میں یہ بھی بتایا کہ کشمیر میں جاری حالات کی وجہ  سے خفیہ اطلاعات جمع کرنے کا عمل متاثر ہوا اور اس متوقع حملے کے کامیاب ہو جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی منگل کو ایک اور اجلاس کرکے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، سکریٹری خارجہ ایس جےشنكر سمیت کئی اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈوبھال، وزارت داخلہ اور دفاع کے حکام،  نیم فوجی دستوں اور انٹليجینس ایجنسیوں کے حکام نے کشمیر اور کنٹرول لائن کے حالات کی بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کی موجودگی سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ہندوستان،  پاکستان کے خلاف سفارتی مہم چھیڑنا چاہتا ہے۔

در ایں اثنا ہندوستان کنٹرول کشمیر سے خبر مل رہی ہیں کہ سرینگر کے چھ تھانہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں سے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے لیکن حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ آٹھ دراندازوں کو جھڑپوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ٹیگ :

ہندوستان پاکستان کشمیر اڑی سیکٹر فوج اجلاس

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے