:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کو پڑی انڈوں اور بوتلوں کی مار

Friday 15 July 2016
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم  کو پڑی انڈوں اور بوتلوں کی مار

الوقت - جنوبی کوریا میں امریکہ  کے "تھاڈّ" دفاعی سسٹم کے نصب کئے جانے کے خلاف جاری مظاہروں کے درمیان، مقامی عوام کی تشویش کو دور کرنے کوریا وزیر اعظم سيونگجو قصبے پہنچے جہاں مشتعل عوام نے ان پر پانی کی بوتلیں اور انڈے پھینکے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق،  جنوبی کوریا میں عوام نے اس ملک میں امریکہ کے پیشرفتہ میزائیل دفاعی سسٹم کے نصب کئے جانے کے  خلاف ایک اور مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ  دیہی علاقے کے سيونگجو قصبے میں ہوا جہاں جنوبی کوریا اور امریکہ نے ٹرمینل ہائی الٹٹيوڈ ائیریا ڈیفینس "تھاڈّ" سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو سيونگجو قصبے میں ہوئے اس مظاہرے میں تقریبا 3000 افراد  نے شرکت کرکے کوریا وزیر اعظم ہوانگ کیوں آن سے اس علاقے میں تھاڈ سسٹم نصب کئے جانے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
 
بدھ کو جنوبی کوریا کی حکومت  نے اس بات کی تصدیق کی کہ دیہی علاقے سيونجگو میں اگلے سال کے آخر تک تھاڈ دفاعی سسٹم نصب کر دیا جائے گا جو دارالحکومت سیول سے تقریبا 200 کیلومیٹر نوب مشرق میں واقع ہے۔

اس اعلان کے بعد سيونگجو قصبے کے 45000 لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا کیونکہ وہ اپنی سیکورٹی و ماحولیات  کو در پیش ممکنہ خطرے کی جانب سے فکر مند ہیں۔

 



جنوبی کوریا کے وزیر اعظم مقامی عوام کی تشویش کو دور کرنے کے لئے سيونگجو قصبے پہنچے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب سے  پہلے مطلع نہ کر پانے پر معذرت چاہتا ہوں۔  حکومت مقامی لوگوں کی روز مرہ کی زندگی کو تشویش سے دور بنانے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔ "

تقریر کے دوران ناراض عوام ان پر پانی کی بوتلیں اور انڈے پھینکے لگے۔ وہاں پر موجود سکیورٹی اہلکاروں  نے وزیر اعظم کو بچانے کے لئے اپنے چھاتے اور بیگ کھول دیئے۔ اس موقع پر کوریا کے وزیر دفاع سمیت کئی اعلی حکام موجود تھے۔
واضح رہے بدھ کو سيونگجو میں ہوئی ریلی میں مقامی لیڈروں نے اپنی انگلیاں کاٹ کر خون سے بینرز اور پلے کارڈ پر نعرے لکھے تھے۔

ٹیگ :

امریکا جنوبی کوریا مظاہرے تھاڈ سیسٹم

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے