:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

اسرائیل پر حملے کے لئے 1 لاکھ میزائیل لبنان میں تیار ہیں : ایرانی کمانڈر

Saturday 2 July 2016
اسرائیل پر حملے کے لئے 1 لاکھ میزائیل لبنان میں تیار ہیں : ایرانی کمانڈر

الوقت - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو صرف لبنان میں ایک لاکھ میزائیل صیہونی حکومت کی جانب فائر ہونے کے لئے تیار ہیں جبکہ عالم اسلام کے دیگر علاقوں میں بھی طویل فاصلے پر مار کرنے والے میزائل اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لئے آمادہ ہیں۔
سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو تہران میں منعقد نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر وقت سے زیادہ اسرائیل کی تباہی کا سامان تیار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لبنان میں ایک لاکھ سے زیادہ میزائیل اسرائیل کی جانب فائر کئے جانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صیہونیوں نے اپنے غلط اندازوں کے مطابق ماضی کی غلطیاں دہرانے کی کوشش کی تو یہ میزائیل صیہونی حکومت کے سر پر گریں گے اور پھر علاقے میں ایک نئی صورت حال پیدا ہوجائے گی۔
جنرل سلامی نے کہا کہ بات صرف انہی ایک لاکھ ميزائیلوں پر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ جو سرزمین اس وقت صیہونیوں کے کنٹرول میں ہے اور جہاں کبھی فلسطینی مسلمان پتھروں سے اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کرتے تھے، آج وہاں کا چپہ چپہ صیہونیوں کے لئے بارود کا ڈھیر بن گیا ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ غرب اردن سے لے کر غزہ تک سبھی علاقوں سے حیفا اور تل ابیب سمیت صیہونی حکومت کے زیرقبضہ تمام علاقوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

سپاہ کے کمانڈر نے کہا کہ اس کے علاوہ عالم اسلام کے مختلف علاقوں میں دسیوں ہزار لمبی رینج والے میزائیل آمادہ ہیں اور ایک ہی اشارے پر صیہونی حکومت کو دنیا کے سیاسی جغرافیہ سے مٹا دیں گے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت اور اسلامی ملکوں پر مسلط ظالم حکمرانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ امریکا کی فوجی طاقت پر بھروسہ کرنا بے سود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حکومتوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ نفرت زدہ حکومتوں کو اقتدار میں باقی رکھنے کی امریکا کی توانائی ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرایسا نہ ہوتا تو امریکا شاہ ایران،  مصرکے حسنی مبارک، لیبیا اور دیگر ملکوں کے آمروں کی حکومتوں کو سرنگوں ہونے نہ دیتا۔ انہوں نے کہا کہ آج شام میں بھی امریکا کے سارے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔

ٹیگ :

ایران سپاہ فوج علاقہ دہشت گرد صیہونی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے