:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

بنگلادیش، حملہ میں کئی ہلاک، 50 سے 60 یرغمال

Saturday 2 July 2016
بنگلادیش، حملہ میں کئی ہلاک، 50 سے 60 یرغمال

الوقت - بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے گلشن علاقے کے ایک ریستوران پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کیفے کے اندر تقریبا 50  سے 60 افراد کو یرغمال بنایا ہے۔ یرغمال بنائے گئے لوگوں میں بہت سے غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یرغمال بنائے جانے کی خبر ملتے ہی پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جو تھوڑی دیر بعد بند ہو گئی اور اب پولیس حملہ آوروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حملہ آوروں نے جن لوگوں کو یرغمال بنایا ہے ان میں تقریبا 20 غیر ملکی شہری بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں حملہ آوروں کی تعداد 8 سے 10 بتائی جا رہی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حملے میں اٹلی کے دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہوئی ہے۔

جس علاقے میں یہ حملہ ہوا ہے وہاں پر تقریبا 34 ممالک کے سفارت خانے ہیں۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔  زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملے کا نشانہ بنا ہولی ارٹسن ریستوران کافی مشہور ہے اور یہاں غیر ملکی سفارتکار شام کے وقت آتے ہیں۔ یرغمالیوں میں کچھ سفارت کاروں کے بھی شامل ہونے کا خدشہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے سیکڑوں گولیاں چلنے کی آواز سنی۔ ساتھ ہی ہینڈ گرینیڈ پھینکنے کی بھی خبر موصول ہو رہی ہے۔  اس درمیان بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔

ٹیگ :

داعش بنگلادیش حملہ یرغمال غیرملکی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے