:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
تجزیہ

اورلینڈو کی فائرنگ اور ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ... اپنی بات

Friday 17 June 2016
اورلینڈو کی فائرنگ اور ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ... اپنی بات

الوقت - سروے کرانے والے مرکز ایپسوس نے اورلینڈو کے دہشت گردانہ حملے کے بعد جو سروے کرایا ہے اس کے نتائج کے مطابق امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کا فاصلہ کم ہو گيا ہے۔ رویٹرز کے مطابق اس نئےسروے  کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں کے درمیان مقبولیت کا فرق تیرہ سے کم ہو کر صرف چھے اعشاریہ ایک رہ گیا ہے۔

اسی طرح ان رائے دہندوں کی تعداد بھی کافی تیزی سے کم ہو رہی ہے جو ان دونوں امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔ اس سروے کے نتائج کے مطابق کل رائے دہندوں میں سے چار اعشاریہ دو فیصد لوگ نہ تو ٹرمپ کو ووٹ دیں گے اور نہ ہی ہلیری کلنٹن کو جبکہ پچھلے ہفتے یہ تعداد چھے اعشاریہ دو تھی۔ اورلینڈو میں ایک نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ، جس میں پچاس افراد ہلاک اور ترپن زخمی ہو گئے تھے، ممکنہ طور پر امریکا کے صدارتی انتخابات پر گہرے اثرات ڈالے گي اور پناہ گزینوں، گن کلچر اور مذہبی عدم رواداری جیسے اہم موضوعات میں شامل ہو جائے گي۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے سے فائدہ اٹھایا ہے اور صدر باراک اوباما پر دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے اسی طرح کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے بارے میں ہلیری کلنٹن کی پالیسی، حملہ آوروں کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے مساوی ہے۔ امریکہ میں ہتھیاروں کی سب سے بڑی لابی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے دہشت گردوں کے ساتھ کو تعاون کرنے والے مشتبہ افراد کے ہاتھوں ہتھیاروں کی فروخت کو محدود کئے جانے کے تئیں اپنی رضامندی کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کا نام دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مشتبہ فہرست میں ہے اور وہ ہتھیار خریدنا چاہتا ہے تو ہتھیاروں کی خریداری سے پہلے امریکہ کی فیڈرل پولیس ایف بی آئی کی طرف سے مکمل طور پر اس کی  تحقیقات ہونی چاہئے اور جب تک تحقیقات جاری رہتی ہے اس شخص کے ہاتھوں ہتھیار کی فروخت کو تاخیر کر دیا جانا چاہیے۔


اس اعلامیہ میں آیا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران دہشت گردانہ کارروائی میں حصہ لینے کا کوئی ثبوت مل جاتا ہے تو امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت ہونی چاہیے کہ وہ ہتھیار خریدنے والے شخص کے مسئلے کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرے۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی رضامندی کا اعلان اس کے بعد سامنے آئی ہے کہ جب فلوريڈا ریاست کےاورلینڈو( Orlando ) شہر میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب پر حملہ کر کے ایک دہشت گرد نے 100 سے زائد افراد کو ہلاک یا زخمی کر دیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اس حملے کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ذمہ دار عمر متین کا نام دہشت گردوں کے ساتھ  تعاون کرنے والے مشتبہ افراد کی ایف بی آئی کی فہرست میں تھا اس کے باوجود وہ ہتھیار خریدنے میں کامیاب ہو گیا۔ اور انہی ہتھیاروں سے عمر متین 11 ستمبر 2001 کے واقعہ کو انجام دینے میں کامیاب رہا۔
بہر حال دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے مشتبہ افراد کے ہاتھوں ہتھیاروں کی فروخت اس حد تک غیر منطقی اور خطرناک ہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کی سب سے بڑی لابی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے بھی ہتھیاروں کی فروخت کو محدود کئے جانے پر اپنی رضامندی کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگ :

امریکا اورلینڈو حملہ مقبولیت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے