:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

پناہ کیلئے یورپ کا سفر کرنے والوں میں اب تک 10 ہزار افراد ہلاک

Friday 10 June 2016
پناہ کیلئے یورپ کا سفر کرنے والوں میں اب تک 10 ہزار افراد ہلاک

الوقت - مشرق وسطی میں جاری شورشوں کی وجہ سے یورپ میں پناہ کے لئے سفر کرنے والوں اور اس دوران ان میں سے بہت سے افراد کی موت ہو جانے کے تعلق سے اقوام متحدہ نے اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔

ان کے مطابق ۲۰۱۴ سے لے کر اب تک سیاسی پناہ کے لئے یورپ پہنچنے کے خواہاں ہزاروں افراد میں سے ۱۰ ہزار سے زائد بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۴ میں ۳۵۰۰، گزشتہ سال یعنی ۲۰۱۵ میں ۳۷۳۱ جبکہ بقیہ ہلاکتیں سال رواں کے دوران ہوئیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین یو این اچ سی آر کے ترجمان ایڈرین ایڈورڈز نے اس  بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ یورپ کی سرحدوں سے قریب ہلاکتوں کی نا قابل یقین تعداد ہے۔ گزشتہ برس مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور چند ایشیائی ممالک سے دس لاکھ سے زائد افراد نے سیاسی پناہ کے لئے یورپ کا رخ کیا تھا۔ اس سال بھی اب تک دو لاکھ سے زائد مہاجرین یورپ پہنچ چکے ہیں۔ یورپی بر اعظم کی جانب غیر قانونی ہجرت روکنے کے لئے مارچ میں یورپی یونین اور ترکی کے ما بین طے ہونے معاہدے کے نتیجےمیں بلقان روٹ سے یورپ پہنچنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم اسی دوران زیادہ خطرناک راستے لیبیا سے اٹلی والے روٹ کے ذریعے غیر قانونی ہجرت بڑھ گئی ہےاور حالیہ دنوں میں کشتیاں ڈوبنے کے متعدد واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز ایک اور پیشرفت میں دو مہاجرین نے اعلی ترین یورپی عدالت میں یورپی بلاک کی ترکی کے ساتھ ڈیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ یونین کو اس بات کا اندازہ پہلے ہی سے تھا کہ فوری فیصلوں کے لئے یونان میں قائم سیاسی پناہ  کی درخواستوں کے پروسیسنگ سینٹر کے خلاف قانونی چیلنجز سامنے آسکتے ہیں۔ دریں اثنا اعلی ترین یورپی عدالت نے گزشتہ روز یہ فیصلہ بھی سنایا کہ شینگن زون کے پاسپورٹ فری زون کے اندر جانے پر یا ایک ملک سے دوسرے ملک جانے پر تارکین وطن کو حراست میں نہیں لیا جاسکتا ۔ دوسری جانب منگل کو بلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی کمیشن کے اجلاس میں مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لئے متعدد سفارشات پیش کی گئیں۔

ٹیگ :

پناہ گزین تارکین وطن غرق ڈوب

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے