:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

اوباما کا تاریخی ہیروشیما دورہ، یادگار پر پھول چڑھایا

Friday 27 May 2016
اوباما کا تاریخی ہیروشیما دورہ، یادگار پر پھول چڑھایا

الوقت - امریکی صدر باراک اوباما نے جاپان کے ہیروشیما شہر کے  اپنے تاریخی دورے کے دوران دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے متاثرین کو جمعے کے روز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جاپان کے دورے کے دوران امریکی صدر باراک اوباما نے جنگ دوم میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔  1945 کے بعد سے جاپان کا دورہ کرنے والے وہ پہلے امریکی صدر ہیں۔
اوباما اس جگہ کا دورہ کرنے والے امریکا کے پہلے حکمراں لیڈر بن گئے۔ انہوں نے مذکورہ مقام پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 71 سال پہلے آسمان سے موت گری تھی اور دنیا بدل گئی تھی۔  انہوں نے اپنا سر جھکایا ہوا تھا اور پیچھے ہٹنے سے پہلے وہ تھوڑا رکے اور اپنی آنکھیں بند کی۔ انہوں نے کہا کہ بم نے یہ دکھایا کہ انسانی ذات کے پاس خود کو تباہ کرنے کا ذریعہ ہے۔' انہوں نے کہا، 'ہم اس مقام ہیروشیما پر کیوں آئے؟ ہم اس خوفناک طاقت کے بارے میں بحث کرنے آئے ہیں جو حالیہ ماضی میں ہمارے سامنے رونما ہوئی تھی۔  ہم مرنے والوں کو تعزیت پیش کرنے آئے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ ان کی روحیں ہم سے گفتگو کرتی ہیں، وہ ہم سے اپنے ضمیر سے گفتگو کے لئے کہتی ہیں، ہم کو یہ پرکھنے کے لئے کہتی ہیں کہ ہم کون ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اداروں میں برابر کی ترقی کے بغیر تکنیکی ترقی ہمارے لیے عذاب بن سکتی ہے، سائنسی انقلاب کے ساتھ ساتھ اخلاقی انقلاب کی بھی ضرورت ہے۔
 


انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم شہر کے درمیان واقع اس مقام پر آئے ہیں، ہم یہاں کھڑے ہوئے ہیں اور خود کو اس لمحے کو یاد کرنے پر مجبور کر رہے ہیں جب بم گرا تھا۔ اوباما نے کہا کہ ہم خود کو اس کے لئے پابند کر رہے ہیں کہ ہم ان بچوں کے خوف کو محسوس کریں جو وہ اپنے ارد گرد کے منظر کو دیکھ کر گھبرائے ہوئے تھے۔ ذرائع ابلاغ میں رپورٹ آئی تھی کہ امریکی صدر باراک اوباما کا اس سے قبل کہنا تھا کہ وہ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی معافی نہیں مانگیں گے۔

 

ٹیگ :

امریکا صدر باراک اوباما جاپان ہیروشیما

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے