:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
رپورٹ

عراق، سیاسی بحران کے حل کی امید کم ہوگئي+ویڈیو

Sunday 1 May 2016
عراق، سیاسی بحران کے حل کی امید کم ہوگئي+ویڈیو

الوقت - گزشتہ روز عراق کے دار الحکومت بغداد میں سیاسی ہنگامہ آرائی عروج پر تھی ۔

وزير اعظم حیدر العبادی پارلیمنٹ ميں اپنی کابینہ کا تعارف کرا رہے تھے کہ مقتدی صدر کے حامیوں نے بغداد کی سڑکوں پر مظاہرے شروع کر دیئے ۔ مقتدی صدر اور ان کے حامیوں کا مطالبہ تھا کہ وزراء کو جماعتی دائرے سے باہر رہ کر منتخب کیا جائے حالانکہ حیدر العبادی اعلان کر چکے تھے کہ معیار صرف صلاحیت ہے ۔ مظاہرین بغداد کے گرین زون میں بھی گھس گئے اور اس کے بعد وہ پارلمینٹ میں بھی داخل ہوئے جس کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گيا ۔

دوسری جانب عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ نے اس ملک کے مرجع تقلید آيت اللہ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔
مقتدی صدر نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کرکے ملک کے سیاسی بحران کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بغداد کے گرین زون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر دھڑے کی تمام سیاسی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں اور پارلیمنٹ میں اس گروہ کا دھڑا الاحرار، پارلیمنٹ کے تمام اجلاسوں کا بائیکاٹ کرے گا۔ مقتدی صدر نے کہا کہ عراق میں اب بھی کچھ افراد حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی و جماعتی شراکت کے مطالبے پر اڑے ہوئے ہیں جبکہ صدر دھڑا عوام کے مطالبات کا حامی ہے لہذا وہ حکومت میں سیاسی و جماعتی مطالبے والوں کے خلاف عوام کی تحریک کا انتظار کرے گا ۔

عراق کے سیاسی بحران کے حل کی امید کم ہو گئی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہونے اور وزیر اعظم حیدر العبادی کے نئے کابینہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد عراق کے سیاسی بحران کے حل کی امید کم ہو گئی ہے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ عراقی پارلیمنٹ، وزیر اعظم حیدر العبادي کے باقی وزراء کے بارے میں فیصلہ کرے گی لیکن ضروری ممبران پارلیمنٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ 26  اپریل کو عراقی پارلیمنٹ نے صرف پانچ وزراء کے ناموں کی تصدیق کی تھی۔ در ایں اثنا صدر دھڑے کے رہنما مقتدی الصدر نے الاحرار دھڑے کے ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ میں کشیدگی کی حالت جاری رہتی ہے تب تک وہ پارلیمنٹ کے نشستوں میں حصہ نہ لیں۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ حکومت نئی کابینہ کو لے کر کسی نتیجے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ گرین زون میں پارلیمنٹ، ایوان صدر ، وزیر اعظم کا دفتر ہونے کے ساتھ ہی امریکی اور بہت سے دیگر ممالک کے سفارت خانے ہیں۔

مقتصی صدر چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم حیدر العبادی اپنے موجودہ وزراء کو ہٹا کر ان کی جگہ منصفانہ، کسی بھی گروہ سے تعلق نہ رکھنے والے تیكنوکریٹس کو کابینہ میں شامل کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ سے فرار کر رہے ممبران پارلیمنٹ کو مظاہرین نے گھیر لیا، پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازہ بھی بند کر دیا تھا اور ان کی مخالفت میں جم کر نعرے بازی کی۔

ٹیگ :

عراق سیاسی جماعت دھڑا

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے