:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

بوکو حرام کا نیا ہتھیار کیا ہے؟

Thursday 14 April 2016
بوکو حرام کا نیا ہتھیار کیا ہے؟

الوقت - خطرناک دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے منصوبے اب پہلے سے بھی کہیں زیادہ خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔

یونیسیف کی طرف سے جاری ایک رپورٹ تو کچھ ایسا ہی اشارہ کر رہی ہے۔ دراصل رپورٹ کہتی ہے کہ بوکو حرام نے 2014 میں خودکش حملوں کے لئے 4 بچوں کا استعمال کیا جبکہ 2015 میں یہ تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی۔ اس میں سب سے خطرناک بات یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کو اس طرح کے خطرناک کام میں استعمال کرنے کی کوشش پہلے سے کہیں زیادہ کی جا رہی ہے۔

2014 میں خودکش حملوں کی تعداد 32 تھی جبکہ 2015 میں یہ تعداد 151 ہو گئی۔ 2015 میں چاڈ، کیمرون اور نائجر بوکو حرام کے نشانے پر سب سے زیادہ رہے۔ یونیسیف کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہر 5 خودکش حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور بچہ ہوتا ہے۔
دو سال پہلے بوکو حرام نے نائیجیریا کے چائبوک میں 300 طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔

اس میں سے کچھ لڑکیاں بچ نکلنے میں کامیاب رہیں لیکن زیادہ تر اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی بار خبریں آئی ہیں کہ بوکو حرام اپنے یہاں چھوٹی لڑکیوں کو قید کر کے رکھتا ہے اور ان کا جنسی استحصال بھی کرتا ہے۔ در ایں اثنا اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نائجيریا کے دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے ذریعے بچوں کو خودکش حملہ آور بنانے کے مسئلے میں 10  گنا اضافہ ہوا ہے۔

چند ماہ قبل دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے افریقی ملک چاڈ میں ہزاروں افراد کا اغوا کر لیا، ان کا سر قلم کر دیا اور باقی بچے افراد کو بھوک سے تڑپ کر مرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ یونیسیف کے اہلکار لینجر نے کہا کہ بوکو حرم کے اثر و رسوخ والے علاقوں کے حالات انتہائی خراب ہیں۔


ماہرین کے مطابق یہ دہشت گرد گروہ، بہت سے ممالک کے فوجی حملوں سے کمزور ہونے کے بعد اب بچوں کے ذریعے دنیا میں دہشت گردی کا خوف پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بوکو حرام اپنے ان ننھے خودکش بمبار کا استعمال بھيڑ بھاڑ والے علاقوں اور بازاروں میں خوب کر رہا ہے۔

ٹیگ :

بوکو حرام دہشت گرد ہتھیار خودکش حملہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے