:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

حکومت کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے : نواز شریف

Monday 28 March 2016
حکومت کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے : نواز شریف

الوقت - پاکستان کے وزیر ا‏عظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے پیر کو قوم سے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ مذہب کے نام پر لاقانونیت اور جلاو گھیراؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ لاہور نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے عوام سے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گي۔  وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معصوم افراد کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

نواز شریف نے دہشت گردوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کے مقدر میں ناکامی اور نامرادی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا کر ہمیں پیغام دینا چاہتےہیں لیکن ان کو جان لینا چاہئے کہ قوم کے ارادے مضبوط ہیں اور وہ اپنی منزل پا کے رہی رہے گی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں حالیہ دہشت گردی کی ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تیرہ برسوں میں کسی نے بھی اس فتنے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر نہیں دیکھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔  پاکستان کے وزیر ا‏عظم نے کہا کہ سانحہ لاہور سے پوری قوم رنج و غم میں مبتلا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اپنی پناہ گاہوں اور تربیت گاہوں سے محروم ہو جانے کے بعد اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اسکولوں، تفریح گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ڈھل مل رویے کے بعد آپریش ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں مسلح افواج کے جوانوں نے بڑی قربانیاں دیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے جناح اسپتال میں جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی موجود تھے۔

ٹیگ :

داعش طالبا دھماکہ حملہ لاہور

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے