:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

لاہور دھماکہ، طالبان نے لی ذمہ داری، مذمتوں کا سلسلہ جاری

Monday 28 March 2016
لاہور دھماکہ، طالبان نے لی ذمہ داری، مذمتوں کا سلسلہ جاری

الوقت - اتوار کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئے دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خود کش حملہ آور پاکستانی طالبان کا رکن تھا۔ یہ خود کش حملہ، تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی سے وابستہ ایک گروہ جماعت الاحرار کے خود کش حملہ آور نے کیا۔ حملہ آور کی عمر تقریبا 20 سال بتائی جا رہی ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو دی گئی پھانسی کی یہ انتقامی کاروائی تھی۔

لاہور کے ایک عہدیدار کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان نے کہا کہ حملہ آور کا سر برآمد کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے مقام پر بال-بیرنگ بھی ملے ہیں۔
در ایں اثنا لاہور کے پولیس سربراہ حیدر اشرف نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خود کو پارک کے اندر دھماکے سے اڑایا تھا۔  انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 10 سے 15 کلو گرام دھماکہ خیز مادہ استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ حملے میں عیسائیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حیدر اشرف نے کہا کہ یہ کوئی عیسائی پارک نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں عیسائی بھی شامل ہوسکتے ہيں۔

دوسری جانب لاہورمیں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے لاہور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونی گفتگو میں نریندر مودی نے شہر لاہور میں ہوئے دھماکے کی سخت مذمت کی۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ نریندر مودی نے ٹیلی فون پر نواز شریف سے بات کی اور اس دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی لاہور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے ایک بیان میں لاہور دھماکے کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیا اور ذمہ دار افراد کی جلد سے جلد شناخت اور انھیں سزا دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

 

بان کی مون نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ در ایں اثنا فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور ویٹیکن نے بھی اس لاہور دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذم کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگ :

داعش پاکستان دھماکہ انتقام ممتاز قادری

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے