:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.com
خبر

شمالی کوریا کے کم فاصلے کے میزائیل کا تجربہ کیا

Monday 21 March 2016
شمالی کوریا کے کم فاصلے کے میزائیل کا تجربہ کیا

الوقت - شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں کم فاصلے کے کئی راکٹ یا میزائل فائرکئے ہیں ۔  

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی يونہاپ نے یہ اطلاع دی ہے۔ کچھ ہی دن پہلے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے متوسط فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل کا تجربہ تھا۔ ایک حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے يونہاپ نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر تقریبا 30 منٹ پر  راکٹ یا میزائل فائر کئے گئے جو مشرقی سمندر میں جاکر گرا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے تجربے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ان کا منصوبہ پیونگ یانگ کے خلاف لاکھوں پمفلٹ تقسیم کرنا ہے۔  یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے پہلے ہی کشیدگی میں مبتلا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ کنزرویٹو کارکن شمالی کوریا سے ناراض ہو کر جنوبی کوریا آئے افراد کے ساتھ مل کر کئی برسوں سے بڑے- بڑے ہیلیم کے غباروں کے ذریعے پمفلٹ گرانے کا کام کرتے رہے ہیں۔ اس اقدام پر پیونگ یانگ مسلسل ناراضگی کا اظہار کرتا رہتا ہے۔

شمالی کوریا اس کے جواب میں فوجی حملے کی دھمکی دے چکا ہے۔ اکتوبر 2014 میں، شمالی کوریا کے ہراول محاذ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے کئی غباروں کو مار گرانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد سرحد پر دونوں فریقوں کے درمیان وسیع سطح پر فائرنگ شروع ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں امریکا اشتعال انگيز اقدامات کرتا رہتا ہے۔

ٹیگ :

شمالی کوریا جنوبی کوریا میزائیل تجربہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے